Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ

پشاور: جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال ہو گئی، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امورکشمیر انجینئر امیر مقام اور ریلوے حکام نے ٹرین کو روانہ کیا، جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کل آئے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں انہیں مایوسی ہو گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں سمیت تمام مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 18 فوجیوں سمیت 26 افراد شہید ہوئے تھے۔جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *