Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، افغان سر زمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغانستان کا دورہ کیا،انہوں نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی رپورٹس دیکھی ہیں، بیانات میں حقائق کی درستگی اور سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر انداز نہیں کی جا سکتی، جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک 5 دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی لینے کی کوشش کی گئی، لاشیں زبردستی لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پولیس نے لاشیں واپس حاصل کر لیں،قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں،ریاست کو شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کر تا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر ڈوزئیر کے ذریعے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ بل سے آگاہ ہیں،امیدہے امریکی ایوان ہائے نمائندگان پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کرے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *