Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال میں ترقیاتی پروگرامز کا حجم 33 ارب رکھنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال میں ترقیاتی پروگرامز کا حجم 33 ارب رکھنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال میں ترقیاتی پروگرامز کا حجم 33 ارب رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی، محکمہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس میں آرٹسٹ ویلفیئر اینڈوومنٹ فنڈ کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کرنے اور فاٹا یونیورسٹی کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس کے لئے ٹریول الاؤنس 3000 روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *