Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 17 زخمی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 17 زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ اہل کاروں سمیت 17 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار زخمی ہو گئے۔دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جب کہ قریب کھڑی دوسری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ڈبل روڈ پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق17 اور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں احمد خان 14 سال، سر گل 50 سال، حیات اللہ 9 سال، عطا اللہ 10 سال، نامعلوم 11 سال، حبیب اللہ 30 سال، بلال 13 سال، کامران 30 سال، خلیل احمد 35 سال، نور احمد 46 سال، فراز 30 سال اور یاسین 19 سال شامل ہیں۔
علاوہ ازیں دھماکے میں شہید افراد میں ایک کی شناخت جبار کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرا تاحال نامعلوم ہے۔ایم ایس سول اسپتال عبدالہادی کاکڑ نے بتایا کہ پولیس وین کے قریب د ھماکا بڑیچ مارکیٹ کے پاس ہوا ہے، جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ 17 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ڈھائی کلو گرام بارودی مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دریں اثنا ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈبل روڑ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *