Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا کا پاکستانیوں سمیت 400غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا کا پاکستانیوں سمیت 400غیرملکی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

واشنگٹن: ۱مریکا نے سیکڑوں غیرملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کرنےکا اعلان کردیا۔ امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی سمیت 400 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ویزے منسوخ کرنے پرامریکی جامعات نے حکومت سے وضاحت مانگ لی۔دوسری جانب اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا جانے والوں کے سوشل میڈیا کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا گیا۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سفارتکاروں کو ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا پروفائل کی کڑی نگرانی کا حکم دے دیا ۔مارکو روبیو نے 25 مارچ کو سفارتکاروں کے نام مراسلہ بھیجا جس میں کہا گیا کہ ویزے کی درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں ۔ جس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا میں داخلے سے روکنا ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ کسی غیرملکی شہری کو بے دخل کرنا چاہتی ہو تو متعلقہ ملک اپنے اُن شہریوں کی بروقت وطن واپسی ممکن بنائے۔مارکو روبیو نے کہاکہ جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت اس اصول کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے محکمہ خارجہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے منسوخ کر رہا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *