Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، وزیر داخلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ، وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا ہے۔وزیر داخلہ سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کیخلاف مؤثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں، سائبر سیکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لیے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائیگی اور افسروں کو تربیت کیلیے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *