Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آئی پی ایل: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر قواعد کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آئی پی ایل: آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر قواعد کی خلاف ورزی پربھاری جرمانہ عائد

نیو دہلی: انڈین پریمیئر لیگ میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پر آئی پی ایل کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فی صد جرمانہ عائد کرتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔آئی پی ایل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق گلین میکسویل نے آرٹیکل 2.2 (جو کہ میدان میں لگی اشیاء کو میچ کے دوران نقصان پہنچانے سے تعلق رکھتا ہے) کی خلاف ورزی کا اعتراف اور میچ ریفری کے جرمانے کو قبول کرلیا ہے۔منگل کے روز چنئی سپر کنگز کے خلاف میچ میں پریانش آریا کی دھواں دار سینچری اور ششانک سنگھ اور مارکو جینسن کے بالترتیب 52 اور 34 رنز کی بدولت پنجاب کنگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 کا بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہوئی اور بالآخر 18 رنز فتح سمیٹی۔چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے گلین میکسویل دوسری ہی گیند پر رویچندرن اشون کا شکار بنے۔ رواں آئی پی ایل میں میکسویل پنجاب کنگز کی جانب سے 4 میں سے 3 میچز کھیل چکے ہیں لیکن بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دِکھا سکے ہیں۔ البتہ، انہوں نے بولنگ میں تین اہم وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *