Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزارتوں، محکموں کو دی گئی سبسڈیز، گرانٹس اور قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزارتوں، محکموں کو دی گئی سبسڈیز، گرانٹس اور قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں وزارتوں اور محکموں کو دی جانے والی سبسڈیز، گرانٹس اور قرضوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق مجموعی طور پر مختلف اداروں کو 942 ارب 99 کروڑ روپے فراہم کئے گئے، مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی میں شعبوں، اداروں کو 237 ارب 31 کروڑ کی سبسڈی دی گئی۔محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاور سیکٹر کو 218 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی، پیسکو کو 2 ارب 40 کروڑ اور ہاؤسنگ فنانس کی مد میں 5 ارب 79 کروڑ کی سبسڈی دی گئی، جی بی کے لئے گندم پر سبسڈی 3 ارب 81 کروڑ روپے دی گئی۔وزیر خزانہ کے مطابق دوبارہ فنانس کی سہولت کے تحت 6 ارب 90 کروڑ کی سبسڈی دی گئی، مختلف اداروں کو گرانٹس کی مد میں 644 ارب 17 کروڑ روپے فراہم کئے گئے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 232 ارب 25 کروڑ روپے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 22 ارب 59 کروڑ اور ریلوے کو 26 ارب 66 کروڑ روپے دیئے گئے، بیت المال کو 3 ارب 14 کروڑ اور دیگر کو 359 ارب 53 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔وزیر خزانہ کے مطابق اس دوران مختلف اداروں کو قرضں کی مد میں 61 ارب 51 ارب روپے فراہم کئے، قرضوں کی مد میں این ایچ اے کو 48 ارب 32 کروڑ روپے دیئے گئے، این ٹی ڈی سی کو 7 ارب 48 کروڑ، جینکو کو 5 ارب 50 کروڑ اور دیگر کو 21 کروڑ روپے دیئے گئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *