Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاست کر لیں یا وکالت ، حامد خان کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے ریمارکس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاست کر لیں یا وکالت ، حامد خان کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو مقدمہ سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا۔سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات سننے سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سننے سے روک دیا تھا، کیا یہ کیس غیر موثر نہیں ہو گیا ؟ قاضی فائز عیسیٰ تو ریٹائر ہو گئے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ معاملے کو حل تو کرنا پڑے گا، جج کو کیس سننے سے روکنے کا عدالتی حکم دیا گیا، مستقبل کے لیے معاملے کو حل کرنا پڑے گا، وکیل حامد خان کہاں ہیں؟۔ معاون وکیل نے بتایا کہ وکیل حامد خان سینیٹ کی کمیٹی میں شرکت کے باعث دستیاب نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس کتنے بجے ہے؟ معاون وکیل نے جواب دیا کہ سینیٹ کمیٹی کا اجلاس دن 2 بجے ہے۔جسٹس جمال نے کہا کہ پھر تو حامد خان کو عدالت آنا چاہیے تھا، سیاست کر لیں یا وکالت کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *