Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، غزہ سمیت ملکی امور پر تبادلہ خیال – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، غزہ سمیت ملکی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت ااسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے تین رکنی وفد میں لیاقت بلوچ، آصف لقمان قاضی شامل تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی حمایت کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لیے دن رات محنت کررہی ہے، توانائی کے شعبے میں مزید اصلاحات عام آدمی کی زندگی میں آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی جا رہی ہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی اور یہ مشن جاری رکھیں گے، انشااللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔خیال رہے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی شریک تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *