Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ابھی بولنے کا موسم نہیں ، وقت آنے پر بولیں گے ، شیخ رشید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ابھی بولنے کا موسم نہیں ، وقت آنے پر بولیں گے ، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ابھی بولنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تیسری مرتبہ عدالت آیا ہوں لیکن اس بار بھی کیس سماعت کے لیے نہیں لگا، سمجھ سے باہر ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں ایک کسی اور کیس کی سماعت بہت طویل چلی ہے، اب عدالت میں تو وجہ نہیں بتائی جا سکتی، وقت آئے گا تو بولیں گے ، ابھی بات کرنے کا موسم نہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *