Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
امریکا کی ٹیرف میں نرمی‘ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

امریکا کی ٹیرف میں نرمی‘ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 3 ماہ کے لیے نرمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے دن (جمعرات کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہوا۔ 2.92 فیصد کے اس اضافے سے انڈیکس بڑھ کر 117891 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس114153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔بعد ازاں پی ایس ایکس میں انڈیکس 2563 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے 116716 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *