راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دورہ چین کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چین کے قومی دفاع کے وزیر ایڈمرل ڈونگ جن، پیپلز لبریشن آرمی کی فضائیہ کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ کیو اور ڈی جی بیورو آف ملٹری ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل کارپوریشن میجر جنرل کائو ژی او جین سے ملاقات کی۔چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی آمد پر چینی عسکری قیادت نے اُن کا گرم جوشی سے استقبال کیا، دورہ دونوں ممالک کے مابین علاقائی شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، ملاقات میں مذاکرات اور معاہدے شامل تھے۔
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ چین، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

Leave a Reply