Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
میدان سج گئے‘ رنگا رنگ تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا راولپنڈی میں آج سے آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

میدان سج گئے‘ رنگا رنگ تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا راولپنڈی میں آج سے آغاز

راولپنڈی: سیٹی بج گئی، میدان سج گیا، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیساتھ پی ایس ایل 10 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔پی ایس ایل سیزن 10 کا بگل بجنے کو تیار ہے، شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجے گی جس میں آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہو گا، تقریب میں معروف گلوکارہ عابدہ پروین، علی ظفر، نتاشہ بیگ اور دیگر آواز کا جادو جگائیں گے۔
پی ایس ایل 10 میں کرکٹ کی دنیا کے کئی بڑے نام کمنٹری میں نظر آئیں گے جن میں انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور ایم سی سی کے سابق صدر مارک نکولس کے نام قابل ذکر ہیں۔پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی کیلئے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ ہر میچ میں مکمل اردو کمنٹری، میچوں کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور نئی جدت کے ساتھ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا متعارف کرایا جانا شامل ہے۔
ناظرین اس پی ایس ایل میں 32 کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کوریج کے اعلیٰ معیار سے لطف اندوز ہوسکیں گے اور یہ ایونٹ مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہورقلندرز ٹکرائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات ساڑھے 8 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *