Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پروگرام تیار ، تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لیکر جائینگے ، وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف پروگرام تیار ، تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لیکر جائینگے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ میں ریلیف دینے کے لیے پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخوہ دار طبقے کو ریلیف کی تفصیلات ابھی میڈیا کو نہیں بتا سکتے ، ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لے کر جائیں گے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے۔ بجٹ سازی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے سے 98 فیصد تجاویز موصول ہو گئی ہیں، بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ ملک کر کام کر رہا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا، یکم جولائی کے بعد بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کیے ہیں، امید ہے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں سےٹیکس وصولی بہتر ہوئی ہے، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *