Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، حجاز مقدس جانے والے عازمین حج کیلئے پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اہم قدم اٹھا لیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر ائیر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ حج آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں، انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ائیر پورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جلد قائم کر دیے جائیں گے۔آفتاب گیلانی نے کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہوگا، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے عازمین حج اپنی سعودی امیگریشن پاکستان ہی میں کروا سکیں گے، اس سہولت کی وجہ سے عازمین جدہ یا مدینہ میں امیگریشن کی طویل قطاروں سے بچ سکیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *