Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت حسین صدر منتخب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت حسین صدر منتخب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت حسین صدر، چودھری سالک حسین سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے۔چودھری شافع حسین جنرل سیکرٹری پنجاب، طارق حسن مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے، تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ایک قرارداد کے ذریعے ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنائزر، غلام مصطفیٰ ملک کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا، مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں، فیڈرل کیپیٹل اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔جنرل کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی، اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی اور اس کا مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔چودھری شجاعت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہمارا منشور ہے، خدمت کی سیاست کریں، منافقت اور تکبر سے اجتناب کریں، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی جماعت پاکستان کو بچائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پارٹی کا صدر منتخب کرنے پر جنرل کونسل کے اراکین کا شکریہ، تمام عہدیداران پارٹی کو منظم، مستحکم اور فعال بنائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *