Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شہدا و غازی ہمارا فخر، آزادی و امن بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے، آرمی چیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شہدا و غازی ہمارا فخر، آزادی و امن بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں جب کہ آزادی اور امن ہمارے بہادر سپوتوں کی قربانی کا نتیجہ ہے۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مختلف آپریشنز کے دوران جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے میڈلز تقسیم کیے۔ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آپریشنز کے دوران قوم کے لیے جرات و بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا۔تقریب میں سینئر فوجی حکام اور اعزازحاصل کرنے والے جوانوں اور افسروں کے خاندانوں نے شرکت کی۔ افسروں اورجوانوں کو ستارہ امتیاز( ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں۔آج ہماری آزادی اور امن ملک کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جرات اور بہادری کے پیکر شہدا کے اہل خانہ کی ثابت قدمی اور عزم بھی قابل تحسین ہے۔مزید پڑھیں: آرمی چیف کے بیان کی مکمل تائید کرتا ہوں، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈیآرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشنز کے دوران دہشتگردی کے خطرات اور کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک محنت ، کوششیں اور غیرمتزلزل عزم قابل تعریف ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *