Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔ وزیرِاعظم نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *