Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ

ٹھٹھہ:اندرون سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرحملہ کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنان نے حملہ کر دیا، کھئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، وفاقی وزیر مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔وزیر مملکت کھیئل داس نے حملہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھٹھہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ شہر کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے تقریباً درجن بھر کارکنان نے اچانک حملہ کردیا، جن کے ہاتھ میں پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *