Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صیہونی فورسز کے غزہ پر حملے جاری ، بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صیہونی فورسز کے غزہ پر حملے جاری ، بچوں سمیت 50 فلسطینی شہید

غزہ: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جار ی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 فلسطینی شہید جبکہ 113 زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری حملوں میں50 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں بھی 5 بچوں کو شہید کردیا گیا۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بربریت میں شہدا کی تعداد 52 ہزار 365 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار 905 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے بھی لبنانی حکومت سے امریکا کے ذریعے اسرائیل کو لگام دلوانےکا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امریکی حملوں میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *