اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی میں بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ حالیہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملے شروع کر دیئے گئے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ کے مطابق بھارتی ہیکرز کی جانب سے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے ہوئے۔ تاہم پاکستانی آئی ٹی ماہرین نے بھارتی سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔ بھارتی ہیکرز کسی بھی ویب سائٹ کو ہیک کرنے اور ڈیٹا تک رسائی میں ناکام رہے۔شزا فاطمہ نے کہا کہ بھارت کے سائبر حملوں سے کوئی بہت بڑا مسئلہ نہیں آیا۔ اور سائبر حملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام پر نہیں پڑا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے۔ این ٹی سی کے پاس سائبر سیکیورٹی کا بہترین سسٹم ہے۔ جبکہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی دے رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کی جانب سے ایڈوائزریاں جاری کی جا رہی ہیں۔ اور سائبر حملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس بی بھی فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ اور گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان سائبر سیکیورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک میں آیا ہے، پاکستان کا نام امریکہ، برطانیہ اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آیا ہے۔

Leave a Reply