Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنی زمین اپنا گھر‘ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا، بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز 300 گھر بننے لگے ہیں۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کر ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ ای پورٹل کا آغاز کیا، جس کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔’اپنی زمین اپنا گھر‘ منصوبے میں بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے، قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب گھر کی تعمیر کے لیے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، 6 ماہ کی قلیل مدت میں 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار گھر مکمل بھی ہوچکے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے زمین ہے نہ پیسے، پہلے مرحلے میں 2 ہزار لوگوں کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین نے بریفنگ میں بتایا کہ ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت 33 ہزار 500 افراد کو گھر بنانے کے لیے 36 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *