Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا: مشعال ملک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا: مشعال ملک

لاہور:چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرمشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی حالات کےباوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا گیا۔صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھےہوجائیں، سیاست دان ہوش کےناخن لیں، نہتےکشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن پورے علاقے کوبنجربنانا چاہتا ہے، ملک میں جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کامزید کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، اقوام متحدہ میں جانا چاہیے، بھارت نےپہلگام کا ڈرامہ رچایا، پاکستان اوربھارت کےدرمیان اصل مسئلہ کشمیرہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *