Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

راولپنڈی: پاکستان نے جدید نیوی گیشن سسٹیم سے لیس فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ میزائل تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد فوج کی تیاری اور ٹیکنیکل نظام کی جانچ تھا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ‘ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ عسکری قیادت نے سائنسدانوں، انجینئرز اور فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ اور فتح میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *