Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی جنگی جارحیت‘ پاک فوج نے دشمن کے اب تک 77 ڈرونز تباہ کر دیے گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی جنگی جارحیت‘ پاک فوج نے دشمن کے اب تک 77 ڈرونز تباہ کر دیے گئے

اسلام آباد:پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77 ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ڈرونز گرائے گئے جن میں وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، راولپنڈی، لاہور، اٹک اور کراچی سمیت دیگر شامل ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر بتایا تھا کہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس نے بہاولنگر میں ایک اور بھارت کی جانب سے داغا گیا اسرائیلی ساختہ ہیروب ڈرونز گرادیا۔اس ڈرون کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے گرائے جانے والے ڈرونز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے 7 اور 8 مئی کو پاکستان کے مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ ڈرونز فائر کیے تھے جن میں سے بیشتر کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی فورسز نے تباہ کردیا۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ بھارت کے ڈرون حملوں سے تین سویلین شہری شہید جبکہ لاہور میں چار فوجی افسران زخمی اور دفاعی تنصیب کو معمولی نقصان ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *