Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور نے رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور نے رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے۔انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی، علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی ہے، بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پے رول پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کروائی۔انہوں نے لطیف کھوسہ اور شہباز کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں عدالت سے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔ انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے۔انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات میں طویل قید سے ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں، اس طرح کی قید سے بچنے کے لیے آئین میں پے رول پر رہائی کی ریمیڈی موجود ہے، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی یقین دہانی کراتے ہیں کہ پے رول پر رہائی کی شرائط پر عمل کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *