Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔ترجمان پاک فوج نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مساجد پربمباری کی، حملے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے،بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان پر بغیرثبوت الزام کاسلسلہ بند ہونا چاہیے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پہلگام میں سیاحوں میں پرحملے کے بعد پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی لیکن اس نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *