Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جس دن پاکستان پر حملہ ہوا اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آیا، اسد قیصر – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جس دن پاکستان پر حملہ ہوا اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آیا، اسد قیصر

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس دن پاکستان پر حملہ ہوا اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آیا، جس دن قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اسی دن یہ فیصلہ دیا گیا، سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کسی طور درست نہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت پڑا پی ٹی آئی نے ذمہ دار سیاسی جماعت کی طرح ردعمل دیا، پی ٹی آئی رہنما جیل میں گئے اپنے لیڈر سے ملنے گئے لیکن ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔اسد قیصر نے کہا کہ جس دن پاکستان پر حملہ ہوتا ہے اسی دن ملٹری کورٹ کا فیصلہ آتا ہے سویلین کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل کسی طور درست نہیں، انہوں نے کہا کہ جس دن قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت تھی اسی دن یہ فیصلہ دیا گیا۔انہوں ںے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ہم ان سے ملنے گئے، خیبرپختونخوا کے وزیراعلی عدالتی حکم لے کر ملنے گئے اور انہیں بھی ملنے نہیں دیا گیا، حکومت نے قومی یکجہتی پارہ پارہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لاء منسٹر نے وعدہ کیا تھا کہ ملاقات کرائیں گے حکومت ایسا کرکے ملک کے ساتھ غداری نہیں کررہی؟انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں ہیں جو کہ ٹارگٹ ہوسکتے ہیں، قومی یکجہتی کے لیے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، قومی یکجہتی کو حکومت خود خراب کررہی، اس کے باوجود کہ ہم حالت جنگ میں ہیں قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کیا جارہا ہے کسی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ملکی وحدت کو پارہ پارہ کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *