اسلام آباد:اقوام متحدہ میں پاکستان کےسفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک اقوام متحدہ کے چارٹرکے آرٹیکل 51 کے تحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا۔ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طورپرکشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کےطور پرجانا جاتا ہے، برطانوی اخبارنےکشمیرکو جغرافیائی سیاسی فالٹ لائن قراردیا، پاکستان بطور ذمہ دارایٹمی ریاست واضح مؤقف رکھتاہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے ہم پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا۔
ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینےکا حق استعمال نہیں کیا، پاکستانی سفیر برائے یو این

Leave a Reply