Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے

راولپنڈی: معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے۔ جبکہ 6 اور 7 مئی کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی سے 40 شہری شہید ہوئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اشتعال انگیزی سے 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے بھی جام شہادت نوش کیا۔چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئرٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سنگین جارحیت پر پاک افواج نے معرکہ حق کے جھنڈے تلے بھرپور جواب دیا۔ جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملے کیے۔ شہدا کی عظیم قربانی اورغیرمتزلزل حب الوطنی ایک لازوال علامت ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *