Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان سےعبرت ناک شکست کے بعد مودی کا پہلا قوم سے خطاب،پھر دھمکیوں سے آغاز – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان سےعبرت ناک شکست کے بعد مودی کا پہلا قوم سے خطاب،پھر دھمکیوں سے آغاز

نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ مختصر جنگ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز پہلی مرتبہ قوم سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں نریندرمودی نے دھمکی دی کہ اگر پھر بھارت میں حملہ ہوا تو وہ پھر پاکستان پر حملہ کرے گا۔ لیکن ساتھ ہی مودی پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر چیخ و پکار کرتے بھی دکھائی دیئے ۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہم اپنے طریقے سے، اپنی شرطوں پر جواب دے کر رہیں گے۔ ہر اس جگہ جا کر کارروائی کریں گے جہاں سے دہشت گردی کی جڑیں نکلتی ہیں۔ انڈیا کوئی بھی ایٹمی بلیک میل نہیں سہے گا۔ ہم دہشت گردی کی سرپرست سرکار اور آقاؤں کو الگ نہیں دیکھیں گے۔ نریندر مودی نے مزید کہا کہ تجارت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔ پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا۔ اگر پاکستان سے بات ہوگی تو دہشت گردی پر ہی ہوگی۔ اگر پاکستان سے بات ہوگی تو پاکستان کے زیرِ قبضہ کشمیر پر ہی ہوگی۔ مودی اتنے بوکھلائے ہوئے تھے کہ اپنے پہلے خطاب میں جنگ کے دوران ہلاک بھارتی فوجیوں اور شہریوں کو بھی بھول گئے۔ بھارت نے اپنے ایک فوجی اور ایک کمشنر سمیت 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ جبکہ پاکستان کے مطابق بھارت کے چالیس سے پچاس فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جنگ سے پہلے مودی بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافال کی ڈینگیں مارتے تھے جو پاکستان نے مار گرائے۔ خطاب میں مودی نے کہا کہ بھارت نے مقامی ساختہ اسلحے سے دفاع کیا اور میزائل دفاعی نظام نے پاکستانی میزائل اور ڈرون مار گرائے۔ یاد رہے کہ بھارتی فوج کی کرنل صوفیا قریشی نے 10 مئی کی صبح ہی تصدیق کی تھی پاکستان نے بھارت کی 26 فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *