Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے وکلاء کے دلائل کے بعد پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پراسیکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 7 سو 27 دن ہوچکے ہیں، پراسیکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست لے کر کیوں آئی ہے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانا نہیں چاہتے، پراسیکیوشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *