کامرہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج کامرہ ائیر بیس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معرکۂ حق میں بھارتی فضائی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور فضائی برتری قائم رکھنے والے پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے پاک فضائیہ کو اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں دشمن کی برتری کے زعم کو خاک میں ملانے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرأت، مہارت اور عزم کے ساتھ دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔پاکستان ٹیلی ویژن وزیراعظم کی جانب سے پاک فضائیہ کے جانبازوں سے کی گئی تاریخی گفتگو آج شام خصوصی نشریات میں نشر کرے گا، جس میں وزیراعظم کی قومی دفاع اور شاہینوں کے عزمِ صمیم کو سراہنے والی باتیں شامل ہوں گی۔
وزیراعظم کا کامرہ ائیر بیس کا دورہ، فضائیہ کے شاہینوں کو معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر خراجِ تحسین

Leave a Reply