Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے، علیمہ خان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین عمران خان ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کیلئے تعینات کیا ہے، علیمہ خان

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیں، پارٹی سے متعلق تمام احکامات عمران خان ہی دیتے ہیں، بیرسٹر گوہر کو صرف پیغام رسانی کے لیے تعینات کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے وہ کس چیز پر بات کریں گے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سارا مینڈیٹ چوری کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چوروں کے ساتھ بیٹھ کر ہم عمران خان کی طرف سے کیا بات کریں گے، وہ پنجاب کی جیل میں ہیں، سارے ظلم اور کیسز پنجاب میں ہو رہے ہیں۔ آپ ان سے بات چیت میں کیا مانگو گے؟ 26ویں ترمیم لائی گئی تاکہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ مل سکے۔ان کا کہنا ہے کہ کنول شوذب کو شاید بات غلط سمجھ آئی تھی۔ شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کی ہے، ہم حیران ہوئے کہ شاید جیل میں کوئی بات چیت ہوئی، بعد میں کلیئر کیا کہ بیرسٹر گوہر سے بات کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *