Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی بحریہ کا روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی بحریہ کا روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کی خبروں پر اقوام متحدہ کا سخت نوٹس

جنیوا: اقوام متحدہ نے بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں پھینکنے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ بھارتی نیوی کی جانب سے روہنگیا مہاجرین کو بحیرہ انڈمان میں پھینکنےکی اطلاعات پر شدید تشویش ہے اور اس حوالے سے ماہرین نے واقعے کی باضابطہ تفتیش شروع کردی ہے۔انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ یہ اقدامات غیرانسانی، ناقابلِ قبول اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ تصورکہ روہنگیا مہاجرین کو بحری جہازوں سے سمندر میں پھینکا گیا، انتہائی خوفناک ہے جبکہ یہ واقعہ اقوام متحدہ کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔کمیشن نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرکے وضاحت پیش کرے اور بھارت ایسے انسانیت سوز اقدامات کو فی الفور بند کرے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *