Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

صدر ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد

اسلام آباد: صدر آصف زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر آپریشن معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف آرمی چیف کے ہمراہ شہید عثمان یوسف کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزیراعظم نے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف زرداری بھی عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم اور آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کرکے زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی ، دونوں رہنمائوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق میں بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *