Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کونشانہ بنا کر بھرپوردفاع کیا: قمرزمان کائرہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کونشانہ بنا کر بھرپوردفاع کیا: قمرزمان کائرہ

لاہور: رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کونشانہ بنا کراپنا بھرپوردفاع کیا۔صوبائی دارالحکومت میں رہنما قمرزمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا، بھارت نے پاکستان میں معصوم شہریوں کونشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا، پاکستان نےاپنا بھرپوردفاع کیا، ہمیں بلاول بھٹوکی پالیسیوں پر فخر ہے، انہوں نےبین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑا۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جبر کر رہا ہے، مسئلہ کشمیرحل ہونے تک خطے میں پائیدارامن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان اوربھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر مسئلہ کو حل ہونا چاہیے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *