Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان نے بھارت کو صرف ٹریلر دیا ہے، پکچر ابھی باقی ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان نے بھارت کو صرف ٹریلر دیا ہے، پکچر ابھی باقی ہے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

راولپنڈی: صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو تقسیم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا، پاکستان نے بھارت کو ابھی صرف ٹریلر دیا ہے پکچر ابھی باقی ہے۔راولپنڈی میں یومِ تشکر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا، کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہونا چاہیے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔عبدالقیوم نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ہماری فوج کے حوصلے توڑنے کی بہت کوشش ہوئی لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوا۔صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کو بہترین انداز میں لیڈ کیا، پاکستان کی فوج دنیا کی ٹاپ ٹین افواج میں شمار ہوتی ہے، مودی نے خود کش حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکام بنایا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *