Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سابق بھارتی وزیر خزانہ نے پہلگام حملے میں پاکستان کوبری الذمہ قرار دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سابق بھارتی وزیر خزانہ نے پہلگام حملے میں پاکستان کوبری الذمہ قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کوبری الذمہ قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے، اس سے پہلے پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، تب اس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا تھا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما میں مارے جانے والوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔یشونت سنہا نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی ردعمل کو بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے، ایسے واقعات صرف انتخابات کے وقت ہی ہوتے ہیں۔بھارتی سیاستدان نے کہا کہ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پلواما اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پلواما اور اڑی حملوں سے متعلق کوئی معلومات یا جواب نہیں دیا اور پہلگام حملے کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *