Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارت کا ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارت کا ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: بھارت نے ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔بھارت کی جانب سے پاکستانی سفارتکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔پاکستانی سفارتی عملے کا اہلکار مزمل ویزا سیکشن میں فرائض انجام دے رہا تھا جس پر سفارتی قوانین کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پاکستانی ناظم الامور کو اس سلسلے میں آج بھارتی دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد 23 اپریل کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سفارتی اور سرحدی تعلقات کو سخت کرنے کے متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *