Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سفارتی کمیٹی عالمی سطح پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرے گی:بلاول بھٹو زرداری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سفارتی کمیٹی عالمی سطح پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرے گی:بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پیغام امن، استحکام اور ترقی ہے، سفارتی کمیٹی عالمی سطح پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرے گی۔سفارتی کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے ثبوت کی بجائے الزام تراشی کا راستہ چنا جبکہ پاکستان نے شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ سفارتی کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر مختلف ملکوں کا دورہ کرے گی عالمی سطح پر اس معاملے کو اٹھائے گی اور یقینا جیت سچ اور امن کی ہوگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن استحکام کے لیے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے۔وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت کا خطے کی تھانیداری کا بت پاش پاش ہو گیا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون خطے کے لیے شدید خطرہ ہے سفارتی کمیٹی بھارتی جارحیت اور پاکستان کے رد عمل کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرے گی۔فیصل سبز واری نے کہا کہ بھارت نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جبکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھی احتیاط کا مظاہرہ کیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *