اسلام آباد:قومی اسمبلی ارکان نے خضدار واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی شکست کی خفت متانے کے لیے اب اپنی پراکسیز کے ذریعے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور بھارت کی پراکسیز کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیتے پر عزم ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا بھارت فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔۔خضدار واقعے میں ملوث لوگوں کو سخت سزا دیں گے۔بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست کا سامنا ہو گا ۔وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے خضدار واقعے کے حوالے سے بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارت جنگ میں شکست کے بعد انسانیت سوز کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا تب تک خطے کا امن خطرے میں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت جنگ میں شکست کے بعد پراکسیز کے ذریعے بچوں پر حملہ کر وا رہا ہے۔وفاقی وزیر خالد حسین مگسی نے کہا کہ جس باوقار انداز میں پاکستان نے اپنا دفاع کیا ہے اس نے دنیا بھر میں ہمارے تاثر کو یکسر بدل دیا ہے۔بھارت کو میدان جنگ میں شکست دینے کے بعد اب اس کی پراکسیز کا بھی خاتمہ کریں گے۔خضدار واقعے پر اظہارخیال کرتے ہوئے ارکان نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے ۔ ہم امن کے داعی ہیں جب کہ بھارت پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی دہشتگردی کو عالمی برادری کے سامنے مزید آشکار کرنے کی ضرورت ہے۔
بھارت فتنہ الخوارج کے ذریعے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کروا رہا ہے،وزیراطلاعات

Leave a Reply