بیجنگ:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیجنگ میں ملاقات کی ۔ تینوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور روابط کیلئے تعاون کوانتہائی اہم قراردیا۔ملاقات میں سفارتی روابط بڑھانے اور مشترکہ خوشحالی کیلئےتجارت، انفراسٹرکچر اور ترقیاتی شعبوں کو مستحکم کرنےپرتبادلہ خیال اورسی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔تینوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور انسداد دہشت گردی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں چھٹا سہہ فریقی اجلاس جلد بلانے ہر بھی اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اورچین کا سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے پر اتفاق‘جلد اجلاس بلانے کا عندیہ

Leave a Reply