اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج خضدار میں اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران انہیں حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا، جسے حکومت پاکستان نے بھارت کی پشت پناہی سے کیا گیا دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل زخمیوں کی عیادت کے لیے اسپتال بھی جائیں گے اور ان کی خیریت دریافت کریں گے۔اس افسوسناک واقعے کے باعث آج شام ایوانِ صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ان کی درخواست پر مؤخر کر دی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس سانحے کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ کا ہنگامی دورہ، خضدار دھماکے پر بریفنگ لی جائے گی

Leave a Reply