Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چین کا خضدار دھماکے پر شدید ردعمل، لواحقین سے اظہار یکجہتی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چین کا خضدار دھماکے پر شدید ردعمل، لواحقین سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد: چین کے سفارت خانے نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے شدید افسوس اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔چینی سفارت خانے کی جانب سے خضدار دھماکے پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا جس میں چینی سفیر نے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں یہ سن کر انتہائی دکھ ہوا کہ آج بلوچستان میں ایک اسکول بس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔”اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی اور خضدار میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتا ہے۔سفارت خانے نے چینی حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے گہرے دکھ اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *