Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
’اعزاز قوم اور پاک فوج کےلیےخراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی گارڈ آف آنر تقریب سے خطاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

’اعزاز قوم اور پاک فوج کےلیےخراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی گارڈ آف آنر تقریب سے خطاب

راولپنڈی: یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواجِ پاکستان، خصوصاً شہداء اور سویلین و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے لیے خراجِ تحسین ہے۔جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز بالخصوص اُن شہداء کے لیے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *