اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ عہدہ سے باقاعدہ طور پر نوازا گیا۔ یہ پروقار تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ طور پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا بیٹن پیش کیا، جو ان کی شاندار خدمات اور قیادت کا اعتراف ہے۔تقریب میں اہم قومی و بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف، چین کے سفیر چیانگ زائی ڈونگ، مختلف ممالک کے سفراء، وفاقی وزراء، اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شامل تھے۔جنرل عاصم منیر کو یہ اعزاز پاکستان کی فوجی تاریخ میں ایک یادگار لمحے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ سے نواز دیا گیا

Leave a Reply