Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عالمی بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کو قابلِ تحسین قرار دے دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عالمی بینک نے پاکستان کے معاشی استحکام کو قابلِ تحسین قرار دے دیا

اسلام آباد: عالمی بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز، اینا بیئرڈے (Anna Bjerde) نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے جو اقدامات کیے، ان سے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔عالمی بینک کا وفد اینا بیئرڈے کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی اور استحکام کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تاریخی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس شراکت کو جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاکہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو دنیا بھر میں “پاکستان ماڈل” کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔اینا بیئرڈے کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی فلاح و بہبود سے وابستگی، طویل المدتی اور پائیدار ترقی کے لیے مستقل پالیسیوں کا تسلسل، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا طریقہ کار، عالمی بینک کے لیے ایک مثال بن گیا ہے جسے دیگر ممالک میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی بینک نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری ممکن ہو گی۔وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت عالمی بینک کی ترقیاتی سرمایہ کاری کے نتائج حاصل کرنے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی جانب سے فراہم کردہ امداد کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا، جس نے لاکھوں افراد کی زندگیوں اور املاک کو متاثر کیا تھا۔یہ ملاقات پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان گہرے اور مسلسل تعاون کی ایک اور اہم کڑی ثابت ہوئی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *