Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے کے مزید 2 طلبہ شہید ہوگئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے کے مزید 2 طلبہ شہید ہوگئے

کوئٹہ: خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے مزید 2 طلبہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم 13 سالہ حیدر اور 12 سالہ ملائیکہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہو ئے تھے، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر اور ملائیکہ کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے، شہدا میں 5 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔دریں اثنا، کلر سیداں کے رہائشی صوبیدار سلیم کی شہید بیٹیوں عیشا سلیم اور سحر سلیم کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور علاقہ معززین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حملے میں شہید طالبہ حفصہ کوثر کو اوکاڑہ اور ثانیہ سومرو کو رحیم یار خان میں سپرد خاک کردیا گیا، شہید طالبات کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ و عزیز و اقارب نے شرکت کی، نماز جنازہ پر علاقوں کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار تھی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *